ہم حکومت نہیں گرانا چاہتے، مریم نواز حکومت گرانے کے بیان سے منحرف ہو گئیں، نامور صحافی نے بڑا انکشاف کر دیا

لاہور (پی این آئی ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے تسلیم کیا ہے کہ اپنے بیانیے سے منحرف ہوگئیں ، لگتا ہے جو پیغام شہباز شریف کو پہنچا تھا وہ مریم نواز کو بھی پہنچ چکا ہے ، اس کو این آر او تو نہیں کہا جاسکتا لیکن انڈر سٹینڈنگ ضرور کہوں گا ، ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کیا ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز درجنوں بار تاریخ دے چکی تھیں کہ عمران خان کی حکومت آج نہیں رہے گی ، دس دن نہیں چلے گی ، آر ہوا پار ہوا ، نومبر میں حکومت گئی دسمبر میں گئی لیکن آج اپنے انٹرویو میں انہوں نے تسلیم کرلیا کہ وہ حکومت کو 5 سال پورے دیں گے ، اب یہ حکومت گرانے کی طرف نہیں جائیں گے بلکہ صرف اس حد تک رہیں گے کہ یہ جیلوں میں نہ جائیں اور لوٹا ہوا مال ان سے واپس نہ لیا جائے۔قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ آر پار تو ہوا اور حکومت ہل گئی ، پی ٹی آئی ٹوٹ نہیں رہی بلکہ ٹوٹ چکی ہے، جہانگیر ترین گروپ اس سے کہیں بڑا ہے جتنا نظر آتا ہے ، ن لیگ حکومت کی غلطیوں کا بوجھ اٹھانے کے لیے تیار نہیں ، مسلم لیگ ن انہیں آسانی سے فرار کا راستہ نہیں دے گی ، میں چاہتی ہوں یہ 5 سال پورے کرے تاکہ یہ کل کو عوام کو یہ نہ کہہ سکے کہ ہمیں پانچ سال ملتے تو ہم یہ کر دیتے ہم وہ کردیتے ہیں ، جو تین سالوں میں کچھ نہیں کر سکا ، وہ پانچ سالوں میں بھی کچھ نہیں کر پائے گا ۔ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت بنانا ہمارا مقصد ہوتا تو یہ دو منٹ کی گیم تھی لیکن ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کو آئین کے تحت چلایا جائے حکومتیں بنانے اور گرانے میں اسٹیبلشمنٹ اور اداروں کو کردار ختم ہو اور ہر ادارہ اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرے ، اب لوگ مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہوں گے ، اس ملک کی ترقی کے لیے کھڑے ہوں گے ، جیسے ہی الیکشن کا وقت قریب آئے گا لوگ نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہوں گے ، ووٹ کو عزت دو بیانیہ کا ساتھ دیں گے ، ن لیگ کو ووٹ دیں گے اور جیت نواز شریف کی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں