پیپلزپارٹی کشمیر میں انتخابات بھرپور قوت سے لڑے گی کارکن بلاول بھٹو زرداری کا پیغام لے کر گلی گلی پھیل جائیں

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما مسز فریال تالپور نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کشمیر میں انتخابات بھرپور قوت سے لڑے گی۔ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو چاہیے کہ وہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیغام لے کر گلی گلی میں پھیل جائیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کشمیریوں کی موثر آواز ہیں ،حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے مودی مقبوضہ کشمیر میں ظلم کر رہا ہے اگر پاکستان میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوتی تو مودی ایسی حرکت کی جرأت نہ کرتے۔ وہ ہفتہ کے روز زرداری ہائوس اسلام آباد میں ہونے والے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔ کشمیر میں انتخابات کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج دوسرے روز بھی جاری رہا۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ، پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر، جنرل سیکریٹری چوہدری یٰسین، سابق وزیراع چوہدری عبدالمجید، فیصل ممتاز راٹھور، جاوید ایوب اور دیگر نے شرکت کی۔ پارلیمانی بورڈ نے آج پونچھ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے امیدواروں سے انٹرویو کئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close