فوج طلب کرنا حکومت کے ہاتھوں سول اداروں کی تباہی کی تازہ ترین مثال ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ کورونا ایس او پیزپر عملدرآمد کے لئے فوج کو طلب کرنا عمران حکومت کے ہاتھوں سول اداروں کی تباہی اور بربادی کی تازہ ترین مثال ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ کورونا ایس او پیزپر عملدرآمد کے لئے فوج کو طلب کرنا دار اصل عمران حکومت کے ہاتھوں سول اداروں کی تباہی اور بربادی کی تازہ ترین مثال ہے۔اپنے بیان میں لیگی رہنما نے کہا کہ اس سے پہلے ٹڈی دل، کچرا صفائی جیسے مسائل پر بھی فوج طلب کی جاچکی ہے جن پر ماضی میں سول ادارے کامیابی سے کام کیا کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close