کورونا کے بحران پر قابو پانے کیلئے ویکسین کی درآمد تیز کردی گئی چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (آن لائن)چین سے ایک اور خصوصی طیارہ کورونا ویکسین کی کھیپ لیکر پاکستان پہنچ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چین سے خصوصی طیارے کے ذریعے ایک اور کورونا ویکسین کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے، خصوصی طیارہ ویکسین لے کر نور خان ایئر بیس پہنچا ، خصوصی طیارہ سائینو فارم کی پانچ لاکھ ڈوز لیکر آیا ہے۔دوسری طرف پی آئی اے کے ایک ہی دن میں 3 خصوصی طیارے کووڈ 19 ویکسین لینے چین پہنچ گئے۔ تین خصوصی پروازیں پاکستان کوڈ 19 ویکسین لانے کے لئے بیجنگ پہنچ گئیں۔ خصوصی طیاروں پر ویکسین کی لوڈنگ کا کام شروع کر دیا گیا جبکہ تین بوئنگ 777 طیارے دس لاکھ ویکسین لے کر اتوار کو واپس پہنچیں گے۔سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے بحران پر قابو پانے کیلئے ویکسین کی درآمد تیز کردی گئی ہے۔ ممکنہ تیسری اور مہلک ترین لہر سے نمٹنے کیلئے تمام حکومتی اداروں نے کام تیز کردیا۔ ہر مشکل وقت میں پی آئی اے اپنی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی آئی ہے۔ مہلک وبا عالمی بحران ہے، اس سے بچاو کیلئے مل کر اقدامات کرنے ہوں گے، اپنا قومی کردار ادا کرتے رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں