مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے بلوچستان میں فروخت کرنے والا 3 رکنی گروہ گرفتار

کراچی (آن لائن)کراچی کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے بلوچستان میں فروخت کرنے والا 3 رکنی گروہ پاکستان بازار پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو گیا تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان پر مشتمل گروہ کو گرفتار کر کے 9 موٹر سائیکلوں سمیت 3 چیچز برآمد کر لئے اس ضمن میں ایس ایس پی ضلع غربی سوہائی عزیز تالپور نے بتایا کہ مذکورہ ملزمان میں محمد عارف ولد محمد رمضان،محمد سہیل عرف پچی ولد محمد نسیم،اور راشد ولد عبد الرشید شامل ہیں ملزمان چوری کی گئی موٹر سائیکلیں بلوچستان کے علاقے ساکران میں کم داموں فروخت کر کے حصولہ رقم سے منشیات خرید کر پیتے تھے انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ ملزمان نے دوران تفتیش شہر بھر میں وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ رات کی تاریخی میں چوری شدہ موٹر سائیکلیں بلوچستان کے علاقے ساکران لے جاتے تھے جہاں کم داموں فروخت کر کے حصولہ رقم سے منشیات حاصل کرتے تھے تاہم پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطہ کے مطابق مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز شروع کر دیا۔#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close