گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد بجلی اور پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا

کراچی (آن لائن)شہرقائد میں گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد بجلی اور پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا پانی کی قلت کے خلاف گلشن اقبال اور شادمان میں شہریوں کا ہنگامہ جبکہ بلدیہ اورنگی اور کورنگی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لود شیدنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے۔تفصیلات کے مطابق شہر میں گرمی کا پارہ ہائی ہوتے ہی پانی کا بحران بھی شدت اختیار کرگیا گلشن اقبال بلاک 13/D کریسنٹ اپارٹمنٹ، نعمان کمپلیکس، فہد گارڈن، شبر اپارٹمنٹ، شمائل سینٹر، پیراڈائز اسکوائر، حنا ٹیرس کے مکین پانی کی بلاجواز بندش سے سخت پریشان ہوکر سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ واٹر بورڈ کے حکام خصوصا والو مین نے رشوت لے کر رہائشی علاقوں کا پانی بند کردیا اور زیر تعمیر پراجیکٹس کو تعمیر کے سلسلے میں پانی مہیا کیا جارہا ہے جبکہ جو لوگ واٹر بورڈ کو پابندی سے ادائیگی کررہے ہیں وہ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ کے حکام اور وال مین کی جانب سے پہلے رشوت لیکر لوگوں ک لائنیں دالی جاتی ہیں اور بعد ازان نئے پروجیکٹس بننے پر پرانی لائنوں کو بند کر کے اسکے کنیکشن نئے پروجیکٹس کو دیے جارہے ہیں۔ اس طرح شادمان میں بھی پانی کی بندش کے خلاف مکینوں نے احتجاج کیا جبکہ بلدیہ ٹاو ؟ن میں ہر دو گھنٹے بعد دو گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ پر مکینوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑامکینوں کے مطابق لوڈ شیدنگ میں علاقے میں ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے ا ورنگی اور کورنگی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے مکینوں کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد کے الیکٹرک نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close