کوئٹہ (آن لائن )وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی کورونا وائرس کی تیسری لہر سے پیدا ہونے والی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کووڈ 19 کی تیسری لہر کافی شدید اور خطرناک ہیکورنا کی تیسری لہر نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے عوام نے احتیاط نہ کی تو بھارت جیسے حالات پیدا ہو جائیں گے بے احتیاطی کے باعث صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے موجودہ صورتحال بہت نازک ہے ہمیں اسے بالکل آسان نہیں لینا چاہیے عوام میں خوف ہے اور نہ احتیاط کر رہے ہیں حکومت اب سخت اقدامات کریگی اگر عوام نے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا تو کارروائی کی جائے گی موجودہ صورتحال میں مکمل لاک ڈاون کا خدشہ نظر آرہا ہے لاک ڈاون اور اس کے سنگین معاشی نتائج سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہونگی وزیراعلی کی تمام کمشنروں اور ڈپٹی کمشنرز کو ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہویماسک نہ پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں