غیر قانونی رکشوں،پک اپ، کرونا ایس او پیز پر عمل نہ کرانے والی پبلک ٹرانسپورٹ اور بغیر پرمٹ اور تجدید فیس جمع نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز

کوئٹہ (آن لائن )عدالت عالیہ بلوچستان کے حکم پر سیکرٹری آر ٹی اے نے غیر قانونی رکشوں،پک اپ،کرونا ایس او پیز پر عمل نہ کرانے والی پبلک ٹرانسپورٹ اور بغیر پرمٹ اور تجدید فیس جمع نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف وسیع پیمانے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔اس سلسلے میں ہفتے کے روز سپریٹنڈنٹ حمید اللہ،اسسٹنٹ حاجی جان محمد محمد حسنی،غلام نبی اور دیگر کی سربراہی میں شہر کے مختلف علاقوں میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دیکر عالمو چوک،منیر احمد روڈ،سبزل روڈ،بروری روڈ بی ایم سی اور نواں کلی میں آر ٹی اے عملہ،ٹریفک پولیس اور لیویز فورس کے ہمراہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے میں 7غیرقانونی اور دونمبر رکشے اور 17سوزکی پک اپ بند،کم عمر اور بغیر لائسنس پر27رکشوں،آورلوڈنگ پر 13گاڈیوں اورکرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 17پبلک ٹرانسپورٹ کو چالان کردیا گیا اس موقع پر 13جعلی پرمٹس بھی برآمد کیے۔اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے نے ڈرائیوروں کو سختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں غیر قانونی اور جعلی رکشوں کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔اگر بغیر اور جعلی پرمٹ اور غیر قانونی رکشے اور پک اپ دروان چیکنگ پکڑ یں گئے تو ان کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کیا جائے گا۔ اس کے علاؤہ پبلک ٹرانسپورٹ میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جن لوڈنگ گاڑیوں کے پرمٹس نہیں وہ جلدازجلد پرمٹ حاصل کریں وگرنہ آئندہ کارروائی میں بند کیا جائے گا۔لہذا جن پرمٹ ہولڈر نے تجدیدی /رینول فیس جمع نہیں کرائیں وہ سات یوم کے اندر اندر جمع کرائیں۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی اور دونمبر رکشوں اور بغیر پرمٹ والی گاڈیوں کے خلاف کارروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی۔#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں