کوئٹہ (آن لائن )حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ کورونا وائرس خطرناک صورت اختیار کرگئی ہے ،لوگ ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے کورونا کو سنجیدہ لیں ،کورونا کانام تبدیل کیاجائے تو شاید لوگ احتیاط کرے یہ لفظ سرف مذاق بن گیاہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔لیاقت شاہوانی نے کہاکہ پوری دنیا میں کورونا کی تیسری لہر نے تباہی مچائی ہے ہماری ہمدردیاں بھارت کیساتھ ہے جنوبی اشیا کورونا کی تیسری لہر میں سب سے زیادہ متاثر ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان بھی کورونا کی تیسری لہر سے متاثر ہورہی ہے کورونا کی صورتحال انتہائی خوفناک ہے ہماری لوگ کورونا کو سنجیدہ نہیں لے رہے بلوچستان میں تاجر برادری بضد اپنا کاروبار کررہے ہیں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ آج اور کل بند کئے گئے ہیں جن اضلاع کے تعلیمی اداروں میں 5 فیصد سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے وہاں تعلیمی ادارے بند کرینگے بلوچستان میں گزشتہ روز 11 فیصد تک کیسز رپورٹ ہوئے صوبائی دارلحکومت میں مثبت کیسز کی شرح 14 فیصد تک پہنچ گئی ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں292 بچے کورونا سے متاثر ہوئے ہیں صوبے کے کئی ایسے اضلاع ہے جہاں سے اب تک کیسز رپورٹ نہیں ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان نے اعلی حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایس او پیز پر عملدرآمد کروائے اب تک31 ہزار سے زائد لوگوں کو ویکسین لگائے گئے ہیں حکومت کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہا ہے سیف سٹی پروجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے وزیراعلی بلوچستان نے سست روی پر نیسپاک انتظامیہ کی سرزنش بھی کی تھی لیاقت شاہوانی نے کہاکہ شہر میں منصوبے کے تحت 1403 کیمرے لگائے جائینگے کورونا کا نام تبدیل کریں تو شاید لوگ احتیاط کریں کورونا لفظ لوگوں کیلئے مذاق بن گیا لوگوں کو کورونا سے احتیاط کرنا چاہیے ۔#/s#
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں