جعلی راجکماری جانتی ہے اسکا شغل میلہ محض چار دن کی چاندنی غریبوں، بیواؤں کی زمین ہتھیانے والا مافیا بچ نہیں پائے گا۔ عوام کی ایک ایک پائی وصول کی جائیگی ،فردوس عاشق اعوان

لاہور(آن لائن )معاون خصوصی برائے اطلات وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج بالآخر جعلی راجکماری نے ن لیگی کرپٹ حکومت کے بارے میں سچ اگلا۔ نااہل راجکماری کی گفتگو کرپٹ ظل سبحانی کے خلاف چارج شیٹ ہے! لٹیروں کیخلاف ایماندار قیادت جھوٹوں کی نانی کو قبول نہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا جعلی راجکماری کے ابا مفرور شریف اور ہمنواؤں کی لوٹ مار، ناقص پالیسیوں نے عوام کا بھرکس نکالا۔جعلی راجکماری جانتی ہے کہ اسکا شغل میلہ محض چار دن کی چاندنی ہے۔ جاتی امرائ￿ کی غیرقانونی زمین کے جواب میں الفاظ کا ہیرپھیر واضح کرتا ہے کہ دال میں کچھ کالا نہیں ساری دال ہی کالی ہے۔ غریبوں، بیواؤں کی زمین ہتھیانے والا مافیا بچ نہیں پائے گا۔ عوام کی ایک ایک پائی وصول کی جائیگی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close