صورتحال تشویشناک، ہم صوبے میں مکمل لاک ڈائون کیلئے تیار ہیں، واحد صوبائی حکومت جس نے وفاقی حکومت کو سفارشات بھجو ادیں

کراچی(پی این آئی)سندھ حکومت کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کورونا کی صورتحال اس وقت انتہائی تشویش ناک ہے،ہم مکمل لاک ڈاون کے لئے تیار ہیں،سندھ حکومت کے سنجیدہ اقدامات کی وجہ سے سندھ دیگر صوبوں کی نسبت کورونا کی شرح کم ہے،ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئےجہاں ضرورت محسوس ہوئی فوج سے مدد لیں گے،سندھ حکومت کے فیصلوں کو پولیٹسائز کرتے ہوئے پوائنٹ سکورننگ کی جاتی ہے جو نامناسب ہے،سندھ حکومت نے ایک کروڑ ویکسی نیشن کا آرڈر دے دیا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سب نے دیکھ لیا ہے کہ اس وقت ہمارے ہمسایہ ملک میں کیا حالات ہیں؟اس لئے ہم نے ابھی سے اس پر عملدرآمد کرنا ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق سندھ حکومت نے اپنے ہسپتالوں میں بہت زیادہ اس پر فوکس کیا ہے کہ کووڈ سے متعلقہ جتنی بھی سہولیات بڑھا سکیں وہ ہم نے کیں،یہی وجہ ہے کہ آپ کو کورونا کی شرح سندھ میں کم ملے گی اور پھر ہمارے پاس وینٹی لیٹر اور بیڈز کی دستیابی بھی ہے،پورے صوبے کے ساتھ کراچی میں بھی یہ تمام سہولیات موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کی جو بات ہے،ظاہرہےہمیں اس کی طرف جانا ہے لیکن جس طرح وفاقی و صوبائی حکومتوں نے مل کر ایک پلان بناناہے،جو ہماری تاجر برادری یا چھوٹے کاروبار والے ہیں ان کا بھی خیال رکھا جائے،جہاں تک ایس او پیز کی بات ہےتو اس پر عمل کرانے کی پوری کوشش کی جاتی ہے لیکن اس پر عمل نہیں ہوتا ،اس کی وجہ کیا ہے؟اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ جو ہماری طرف سے مکس میجز جا رہے ہیں ،وفاقی حکومت کی طرف سے کچھ اور جبکہ صوبائی حکومتوں کی طرف سے کچھ اور،یہ میسج لوگوں پر اثر انداز ہوتے ہیں ،سیاسی چیزیں بھی اثر انداز ہوتی ہیں اور لوگ دیکھتے ہیں کہ یہ سارا کچھ تو ہوا جا رہا ہے۔صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ ہماری ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا ہے،کل بھی میٹنگ ہوئی پھر وزیراعظم کے ساتھ اجلاس ہوا ،جس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور میں بھی موجود تھا ،جتنی ٹاسک فورس ہیں سب اس اجلاس میں شامل تھے ،ہم نے پہلے دن یہ کہا تھا بلکہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے تو کافی دن پہلےاسلام آجاکر وزیراعظم سےدرخواست کی تھا کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ اور دیگر چیزیں ہیں ان کو بند کیا جائےتاکہ یہ وائرس ایک سے دوسری طرف منتقل نہ ہو سکے اور اس کا پھیلاو روکا جا سکے مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہوا ، ہم لاک ڈاون کے لئے بھی تیار ہیں تاہم اب وفاق سنجیدہ ہے، وزیر اعظم نے کل خود کہا کہ اگر یہی حالات رہے تو مکمل لاک ڈاون کی طرف جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاق کے کسی فیصلے کے لئےجو بہتری کے لئے ہو ہم نے کبھی رد نہیں کیا لیکن ہم جب بھی کوئی فیصلہ کرتے ہیں یا کوئی بات کرتے ہیں تو اس کو پولیٹسائز کیا جاتا ہے،پوائنٹ سکورننگ کی جاتی ہے جو انتہائی نامناسب ہے ،یہ قومی ایشو ہے،ہم چاہتے ہیں کہ ایک جیسے فیصلے ہوں ،اگرحالات مزید خراب ہوئے تو ہم لاک ڈاون لگا دیں گے چاہے وفاق لگائے یا نہ لگائے۔

close