لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان بنانا چاہتے تھے، اگر شہباز شریف تھوڑی سی آمادگی ظاہر کرتے تو آج وہ وزیراعظم ہوتے۔ تفصیلا ت کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے انکشاف کیا کہ ن لیگ شہبازشریف کو وزیراعظم پاکستان بنانا چاہتی تھی، لیکن اُنہوں نے آمادگی ظاہر نہیں کی۔مریم نواز نے کہا کہ اگر شہباز شریف تھوڑی سی آمادگی ظاہر کر دیتے تو آج وہ وزیراعظم پاکستان ہوتے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا شہبازشریف کودھاندلی کے ذریعے ہرایا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ عوام کے تحفظ کیلئے کراچی جانے کا ارادہ ترک کیا، سیاسی فائدے کیلئے یہ مناست نہیں تھا، شہر قائد کے مسائل کا حل صرف ن لیگ کے پاس ہے، یقین ہے این اے 249 میں مفتاح اسماعیل کے حق میں فیصلہ آئے گا۔، شہباز شریف تھوڑی سی آمادگی ظاہر کرتے تو آج وزیراعظم ہوتے۔مخالفین نے پوری کوشش کی نواز شریف کو کھینچ کر واپس لائیں، لندن کا قانون بکتا نہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ دورہ کراچی کیلئے بہت پر جوش تھی، این اے 249 کے عوام کی صحت اور زندگیاں زیادہ عزیز ہیں، مسلم لیگ ن چاہتی ہے کراچی کی تقدیر بدلے، مفتاح اسماعیل سے مسلسل رابطے میں ہوں، حلقے کے مسائل کا علم ہے۔مسلم لیگ ن نے کراچی میں امن و امان بحال کیا، دھاندلی کر کے شہباز شریف کو ہرایا گیا، دھاندلی سے مسلط کردہ لوگوں کی کارکردگی آپ نے دیکھ لی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل پر بات کرنی ہے، کسی پر کیچڑ نہیں اچھالنا، پی ڈی ایم بھرپور طریقے سے کھڑی ہے۔ پی ڈی ایم جلسوں کے بعد حکومت سنبھل نہیں سکی، عوام نے باہر نکل کر پی ڈی ایم کی حمایت کی، حکومت کانپتی رہی۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ش سے ن نکل سکتی ہے نہ ایسا ہوسکتا ہے، شہباز شریف اور حمزہ میاں نواز شریف کیساتھ کھڑے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں