پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اگلا الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑنا چاہتے ہی نہیں، جہانگیر ترین تو بغاوت کا ایک ڈرامہ ہے

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کا گروپ نظرآنے والے گروپ سے بہت بڑا ہے، جہانگیرترین گروپ صرف بہانہ ہے اصل میں یہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پرالیکشن نہیں لڑنا چاہتے، عوام کی زندگیاں اجیرن ہوگییں، الیکشن میں یہ انتخابی مہم نہیں چلا سکیں گے، یہ ارکان عمران خان کی نالائقیوں کا دھونا نہیں دھونا چاہتے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو اس لیے واپس لانا چاہتے تھے کہ ان کو جیل میں ڈال کر ان کی زبان بندی کی جائے، نوازشریف کی بھلے میڈیا پر پابندی ہو، ان کی تصویر دکھانے پر پابندی ہو، لیکن نوازشریف آج بھی عوام کے دلوں میں ہیں، ان کے نام پر آج بھی ووٹ ڈالا جارہا ہے۔لوگوں نے نوازشریف کے نام پر ووٹ ڈالا اور اس کے بیانیے کو سپورٹ کیا۔نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز اور حمزہ متحد ہیں اور رہیں گے۔ شہبازشریف اگر تھوڑی بھی آمادگی ظاہر کرتے تو آج وزیر اعظم ہوتے۔ نوازشریف اگر سیاسی میدان میں ہوگا تو سلیکٹڈ کا کوئی چانس نہیں ہوگا۔نوازشریف پوری طرح پاکستانی سیاست میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب گھرکے رولزریگولیشن میں کچھ نہیں ملا تو وحیدہ بیگم کے کاغذات کھول کر بیٹھ گئے اور اس میں راتوں رات زمین کا اسٹیٹس تبدیل کروایا۔اس پر ہمیں اسٹے مل گیا ہے، ہمارا گھر توڑنے آرہے ہو؟ کیا ہمیں کوئی نوٹس بھیجا، ایک بات بتا دوں، گھر سب کے ہوتے ہیں وقت کسی کا نہیں ہوتا یہ بات یاد رکھنا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اسمبلی کا جتنا بڑا گروپ نظر آرہا ہے، میں یہ بتا دوں گروپ اس سے بہت بڑا ہے، یہ ارکان بہت پہلے سے ہمارے ساتھ اور دوسری جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔گروپ بننے کی وجہ یہ ہے کہ اب ان کو اپنے اپنے حلقوں میں واپس جانا ہے، 73 سالوں میں اتنی زیادہ نالائق حکومت کبھی نہیں آئی، لوگ آج 120، 130روپے چینی خریدنے کو بھی تیار ہیں ، روزے میں عوام کا لمبی لمبی قطاروں میں یہ حال کردیا ہے، کیا وزراء اور بنی گالہ میں اس طرح چینی جاتی ہے۔ یہ تمام ارکان اسمبلی کو اس وقت دباؤ ڈال کر جوڑ لیاتھا لیکن اب ان کو حلقوں میں جانا ہے، عوام ان کے گریبان پکڑے گی، کیوں انہوں نے عوام کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں، معیشت کا برا حال کردیا ہے، مہنگائی اور لاقانونیت آسمان کو چھو رہی ہے، عوام جب ان کا احتساب کریں گے تو ان کو لگ پتا چل جائے گا، الیکشن کا اعلان ہونے دیں ، یہ لوگ اپنے حلقوں میں انتخابی مہم نہیں چلا سکیں گے، تحریک انصاف کے ایم این ایز کا جھوٹ سب کو نظر آگیا ہے۔بہانہ صرف جہانگیرترین گروپ کا ہے، اصل بات یہ ہے کہ یہ ارکان اسمبلی تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑنا چاہتے۔ کیونکہ عمران خان کی نالائقیوں کا دھونا نہیں دھونا چاہتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں