عوام کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں، مریم نوازشریف نےکراچی کا دورہ منسوخ کردیا

لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف نے دورہ کراچی منسوخ کردیا ، ترجمان (ن)لیگ مریم اورنگزیب نے دورے کی منسوخی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وبا سے عوام کی زندگیوں کو لاحق سنگین خطرات کے پیش نظر مریم نواز نے دورہ کراچی منسوخ کیاہے انہوں نے کہا کہ عوام اور کارکنان کی زندگیوں کے تحفظ اور کورونا سے بچاو کی خاطر یہ فیصلہ کیاگیا ہے۔۔۔۔

شہباز گل نے بلاول بھٹو کے بیان کو کورونا پر نادان سیاست اور شرمناک حرکت قرار دے دیا

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کی کورونا پر نادان سیاست شرمناک حرکت ہے، ہفتہ کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹس میں شہباز گل نے کہا کہ پوری دنیا میں کورونا پھر سے پھیل رہا ہے، بھارت، فرانس، ایران، اٹلی، برازیل، امریکہ، سپین میں سب جگہ پھر سے مثبت کیسز بڑھنے کی وجہ خیبرپختونخوا اور پنجاب حکومت ہے کیا ؟ ابھی چند ہفتے پہلے پورے پاکستان کے مثبت کیسز میں 40فیصد کراچی سے تھے، تب آپ کہاں تھے ؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close