پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر ایئر پورٹس پر نگرانی نہ ہونے سے آئی،بلاول بھٹو نے الزام عائد کر دیا

کراچی(آئی این پی) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر ایئر پورٹس پر نگرانی نہ ہونے سے آئی، عمران خان کو کورونا ریلیف فنڈ کے ایک ایک روپے کا حساب دینا ہوگا، ہفتہ کو اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہاکہ اگر بروقت لاک ڈائون کرلیا جاتا تو کورونا وائرس کے پھیلا ئوکو با آسانی روکا جاسکتا تھا، پنجاب، پختونخواہ میں حکومتی نااہلی کے باعث وبا بے قابو ہوگئی، دیگر صوبوں کو سندھ حکومت کی طرز پر وبا سے بچائو کے اقدامات کرنا ہوں گے،بلاول بھٹونے کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا سے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی تیسری لہر کے پھیلا کے کڑے وقت میں ہیلتھ ورکرز کے ساتھ کھڑی ہے، عمران خان کو سمجھنا ہوگا کہ کورونا کو قابو کئے بغیر معاشی سرگرمیوں میں تیزی ممکن نہیں، حکومت چاہتی تو بڑے پیمانے پر ویکسین خرید سکتی تھی مگر صرف امداد پر اکتفا کیا، محدود وسائل کے باوجود سندھ حکومت عوام کو کورونا سے بچانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close