بڑے شہر میں لاک ڈاؤن کی تجویز دے دی گئی، کورونا مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد تک پہنچ گئی

حیدر آباد(آئی این پی)حیدرآباد میں کورونا وائرس کے کیسز مزید 176کیسز سامنے آگئے جس کے بعد شہر میں فعال کورونا کیسز کی تعداد 1100سے تجاوز کر گئی جبکہ کیسز میں اضافے کی شرح 15فیصد رہی۔ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد سومرو کے مطابق حیدرآباد میں کورونا وائرس کی نئی قسم برطانیہ سے آئی ہے، یہ کورونا وائرس کی نئی قسم ہے اس کے لیے لمس کے پروفیسر ڈاکٹر اکرام سے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے آگاہ کریں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لالہ جعفر پٹھان نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ حیدرآباد میں کورونا کیسز میں اضافہ تشویشناک ہے، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو بھی لاک ڈائون لگانے کی تجویز دی ہے،انہوں نے کہا کہ جس طرح شہری ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہے، کیسز میں مزید اضافے کا امکان ہے، لیاقت یونیورسٹی کے وارڈ کورونا وائرس کے مریضوں سے بھر گئے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں