پائلٹس کے مشتبہ لائسنسوں کی بحالی کےلئے نظرثانی بورڈ نے اپیلوں پر سماعت کا آغاز کردیا

کراچی (آئی این پی)پائلٹس کے مشتبہ لائسنسز کی بحالی کیلئے 10مارچ کو قائم نظرثانی بورڈ نے اپیلوں پر سماعت کا آغاز کردیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرلائن کے متعدد پائلٹس کے لائسنس مشتبہ قرار دئیے جانے کے معاملے پر سماعتوں کا آغاز ہوگیا ہے، بورڈ نے درخواست گزار پائلٹس کو 27 اپریل کو اسلام آباد طلب کرلیا،سینئر جوائنٹ سیکریٹری ایوی ایشن کی سربراہی میں تین رکنی بورڈ قائم ہوا تھا، جس نے سماعت کیلئے اجلاس چیئرمین نظرثانی بورڈ کے دستخط سے طلب کیا، نجی ٹی وی کے مطابق بورڈ کے دیگر ارکان میں ایڈیشنل ڈی جی ایوی ایشن سی اے اے شامل ہیں جب کہ بورڈ کے تیسرے رکن ونگ کمانڈر محمد طاہر کا تعلق پاک فضائیہ سے ہے،سیکریٹری میری ٹائم کی سربراہی میں کمیٹی نے لائسنسز مشتبہ قرار دئیے تھے تاہم مشتبہ اور مبینہ جعلی قرار لائسنسز کی اکثریت کو عدالت نے بحال کردیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close