کنٹریکٹ پر بھرتی ہونیوالوں کو مستقل کرنے کا بل منظور کر لیا گیا

کراچی (پی این آئی)سندھ اسمبلی نے جمعہ کو اپنے اجلاس میں سندھ میں عارضی بنیادوں پر بھرتی اساتذہ کو مستقل کرنے کا بل منظور کرلیا۔ قبل ازیںمستقلی کے ترمیمی بل 2019 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی گئی جس کے بعدسندھ اسمبلی نے سال 2013 میں کنٹریکٹ پر بھرتی کئے جانے والے اساتذہ کو مستقل کرنے کا بل منظور کیا ایوان نے سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹیترمیمی بل بھی منظور کرلیا۔ اسمبلی نے سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی ترمیمی بل منظور کرلیاوزیر پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ کا کہنا تھا کہ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی بل بہت اہم ہے ۔پیپلز پارٹی کی خاتون رکن شمیم ممتازنے کہا کہ ہم ہاو س کے مشکور ہیںجنہوں نے اس بل کو منظور کرایا۔جس کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کی دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close