انسانی خدمت کی اعلیٰ ترین مثال، فیصل ایدھی نے بھارت کو مریضوں کے لیے 50 ایمبولینس گاڑیاں فراہم کرنے کی پیش کش کر دی

کراچی(آن لائن)فیصل ایدھی نے بھارت کو مریضوں کیلئے 50 ایمبولینسز فراہم کرنے کی پیش کش کردی۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز ،اسپتالوں میں سہولیات کی کمی اور آکسیجن کی کمی کے باعث افراد کی اموات پر مشکل وقت میں خیرسگالی کے جذبے کے تحت ایدھی فانڈیشن کی جانب سے بھارت کو امداد کی پیشکش کی گئی ہے،اس حوالے سے ایدھی کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اموات پر دکھ ہے، ہم کورونا وائرس کے ان حالات میں آپ کی مدد کیلئے تیار ہیں اور انسانیت کے ناطے بھارتی عوام کی مدد کرنا چاہتے ہیں، فیصل ایدھی نے اپنے خط میں بھارتی وزیر اعظم کو کورونا وائرس کے مریضوں کی نقل و حرکت کے لئے 50 ایمبولینسز فراہم کرنے کی بھی پیش کش کی ہے،واضح رہے کہ بھارت اس وقت کورونا وبا کے باعث بدترین صورتحال میں ہے، روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کی تعداد میں کورونا کے نئے مریض سامنے آرہے ہیں، کئی ریاستوں میں اسپتا لوں میں کورونا متاثرین کے لیے جگہ نہیں جب کہ کئی اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی سے مریض جان کی بازی ہار رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close