کراچی (پی این آئی) عالمی وبا کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر کراچی کے ضلعی وسطی اور ضلع کیماڑی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔سندھ حکومت نے کراچی کے مصروف ترین علاقوں ضلع وسطی کے تین جبکہ گلبرگ ،نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 21 اپریل سے پانچ مئی تک رہے گا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ان علاقوں میں کسی بھی قسم کی تقریبات ،کاروباری سرگرمیاں اور آمد و رفت کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن علاقوں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کیدوران مزید 144 افراد چل بسے جس کے بعد اب تک کی اموات کی تعداد16ہزار842ہوگئی ،ملک میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح تقریبا گیارہ فیصد رہی۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 870 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 144 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 5 ہزار 685 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز آنے کی شرح 11 فیصد ہو گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 842 ہو گئی ہے، کٴْل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 84 ہزار 108 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 53 ہزار 818 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کٴْل 1 کروڑ 14 لاکھ 31 ہزار 241 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کٴْل 84 ہزار 976 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 652 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 6 لاکھ 82 ہزار 290 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں