کورونا کے پھیلائو میں تیزی آنے لگی، سرکاری ملازمین گھر سے کام کریں، نیا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(پی این آئی )قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں جزوی طور پر معطل، ملازمین کو آنے سے روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں کورونا خدشات کے پیش نظر پانچ روز کے لیے جزوی طورپرمعطل کردی گئیں ہیں۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قائمہ،پبلک اکاؤنٹس اورخصوصی کمیٹیوں کے30اپریل تک ہونیوالےاجلاس ری شیڈول کیے گئے ہیں۔ملازمین کو26 اپریل سے30اپریل تک گھرسے کام جاری رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ضرورت پڑنے پر ملازم کو ایک گھنٹے کے نوٹس پر آفس بلا جا سکتا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلے کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا،ماسک نہ پہننے پر داخلے کی اجازت نہیں ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close