شہباز شریف کو رہائی ملتے ہی مسلم لیگ(ن)کی سیاست ختم، شین لیگ اپنی سیاست کرے گی، بڑی پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو رہا کر دیا گیا ہے۔قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے شہباز شریف کو لاہور ہائیکورٹ سے عبوری درخواست ضمانت مسترد ہونے پر 28ستمبر 2020ء کو گرفتار کیا تھا ۔ شہباز شریف نے 26مارچ2021ء کو ضمانت کے لئے درخواست دائر کی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے شہباز شریف کو 22اپریل کو پچاس ، پچاس لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو رہائی ملتے ہی فردوش عاشق اعوان نے بڑی پیش گوئی کر دی۔پنجاب کے وزیراعلی سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شین اپنی سیاست کرے گی اور نون ماضی کا قصہ کا بنے گی۔اپنے ایک بیان میں شہباز شریف کی رہائی پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ شین جیل سے باہر آ چکی ہے ،ضمانت پر رہائی کسی بے گناہی کا ثبوت نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان اپنے اوپر لگے الزامات کا دفاع نہیں کر سکتا ،شہباز شریف کی رہائی کے بعد کیس تو چلتا ہی رہے گا،خیال رہے کہ لاہور ہوئی کورٹ کی طرف سے ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد شہباز شریف نے کارکنوں کو جمع ہونے سے روک دیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق شہباز شریف نے کورونا کےباعث کارکنان کو استقبال کے لئے آنے سے سختی سے منع کر دیا ، شہبازشریف نے ضمانت ہونے پر دعاؤں پر قوم اور کارکنان کے لئے شکریے کاپیغام دیا جس میں مسلم لیگ ن کے صدر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کورونا کی انتہائی شدت سےنجات ملتے ہی کارکنوں اوراحباب سے ملاقات کروں گا۔ن لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر نے اس حوالے سے کہا کہ نیب کے تمام الزامات مسترد ہوچکے ہیں ، شہباز شریف کو آج رہا کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close