حکومت کا بڑا فیصلہ، کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ایک اور بڑی پابندی لگا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے سبب حکومت نے پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں اور عید تک آؤٹ ڈور ڈائنگ پر پابندی لگادی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ قوم سے براہ راست خطاب میں کہا کہ ملک بھر میں بازار شام چھ بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ دفاتر میں پچاس فیصد عملے کی حاضری کے فیصلے پر عمل کیا جائے گا۔دفتر میں پچاس فیصد سے زیادہ لوگوں کو نہ بلایا جائے، دفتری اوقات دوپہر دو بجے تک ہوں گے۔اسد عمر نے کہا کہ ملک بھر کے تمام ج م بند کر دیے گئے ہیں۔بیرون ملک سے آنے والوں کو قرنطینہ کرنا ہوگا۔ بیرون ملک سے آنے والوں کے لئے قرنطینہ اور دیگر انتظامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پیدا ہونے والی آکسیجن 80 فیصد کورونا مریضوں کے لئے استعمال ہو رہی ہے۔ ،5 فیصد سے زائد کورونا کیسز والے علاقوں میں اسکول بھی بند کر دیے جائیں گے۔قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ ان ڈور ڈائننگ پر پہلے سے پابندی عائد ہے، آؤٹ ڈور ڈائنگ پر عید تک پابندی عائد کر دی گئی ہے، صرف ٹیک اوے کی اجازت ہو گی۔اسکولوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ وہ اضلاع جہاں 5 فیصد سے زیادہ مثبت کیسز ہیں وہاں اسکول بند ہوں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہو سکتا ہے ایسی صورتحال پیدا ہو کہ شہروں میں لاک ڈاؤن کرنا پڑے، لاک ڈاؤن کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ مل کر پلان بنائیں گے۔جن شہروں میں کورونا کیسز کی تعداد زیادہ اور شرح 13 فیصد سے زیادہ ہوگی وہاں 9 ویں سے12 ویں جماعت کی کلاسز عید تک بند کردی جائیں گی۔ اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے میڈیا بریفنگ میں قوم کو آگاہ کیا کہ کورونا کیسزمیں اضافہ ہورہا ہے، ہم نے احتیاط نہ کی تو 2 ہفتوں میں ہمارے حالات بھارت جیسے ہوجائیں گے، حالات قابو سے نکل گئے تو سخت فیصلے کرنے پڑیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close