نواز شریف اور مریم نواز کا دفاع کرنیوالے محمد زبیر کو مسلم لیگ (ن)نے بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن نے حکومتی ترجمانوں کا جواب دینے کیلئے اپنے ترجمانوں کی نئی فہرست جاری کر دی، نئی فہرست میں محمد زبیر سمیت چار افراد کے نام شامل نہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق نئی حکمت عملی کے تحت مسلم لیگ ن نے میڈیا پلیٹ فارمز پر پارٹی ترجمانی کیلئے 15 ترجمانوں کی فہرست تیار کی جن میں شاہد خاقان عباسی ، احسن اقبال ،مریم اورنگزیب ، رانا ثناء اللہ ، عطا تارڑ، اعظم نذیر تارڑ، ڈاکٹر افنان اللہ ، عرفان صدیقی ، خرم دستگیر ، حمزہ شہباز ، مصدق ملک ، خیال داس کوہستانی ، عظمیٰ بخاری، مرتضیٰ جاوید عباسی اور طلال چودھری شامل ہیں ۔حکومتی ترجمانوں کی نئی فہرست لندن میں موجود سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بنائی ۔ نواز شریف محمد اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیرسمیت چار افراد کے نام خارج کر دیے ۔تاہم محمد زبیر کا کہنا ہے کہ یہ فہرست حتمی نہیں، حتمی فہرست جلدی ہی جاری کی جائے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close