اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز( پمز) ہسپتال میں آکسیجن کا پریشر برقرار رکھنے کے لیے مریضوں کے طے شدہ آپریشن ملتوی کردئیے گئے ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کورونا مریضوں کے باعث پمز اسپتال پر پریشر بڑھ گیا ہے جبکہ کورونا مریضوں کیلئے آکسیجن پریشر برقرار رکھنے کیلئے سرجری روکنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ ایسے آئی سی یو یونٹ کو بھی آکسیجن سپلائی بند کردی گئی جہاں مریض موجود نہیں،ہسپتال میں صرف ایمرجنسی میں آپریشن کیے جائیں گے۔طے شدہ سرجری روکنے کا مقصد کورونا مریضوں کیلئے آکسیجن پریشر برقراررکھنا ہے، ہسپتال کی یومیہ آکسیجن سپلائی سات ہزار لیٹر تک کر دی گئی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں