کوئی کارکن میرے استقبال کے لیے نہ آئے، شہباز شریف نے سختی سے منع کر دیا

لاہور (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا عوام اور کارکنان کے نام پیغام جاری کردیا ہے جس میں شہبازشریف نے ضمانت ہونے پر دعاوں پر قوم اور کارکنان کے لئے شکریے کاپیغام دیا ہے شہباز شریف نے کورونا وبا کی شدت کے باعث کارکنان کو استقبال کے لئے آنے سے سختی سے منع کر دیا اور کہا کہ آپ کی دعائیں ہی میرا استقبال ہیں پوری قوم اور کارکنان کی مخلصانہ دعاوں کا نتیجہ ہے کہ اللہ تعالی نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر اپنے کرم سے نوازا سب دوست،احباب اور میرا فخر، میرے کارکنان سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا پارٹی قائدین، رہنماوں اور کارکنان اور عوام نے میرے لئے بھرپور وابستگی اور حمایت کا اظہار کیا کورونا وبا کی انتہائی شدت سے نجات ملتے ہی کارکنان سمیت سب احباب سے ملاقات کروں گا کورونا کی مہلک وبا کے تیزی سے پھیلاو کے پیش نظر کارکنان خود کو فی الحال گھروں تک محدود رکھیں،انشااللہ کورونا سے نجات کے بعد قوم کی زندگی میں آسانیوں کا آغاز ہوگا، عوام کے دکھوں کا مداوا کریں گے ،میرے لئے آپ کی زندگی سب سے قیمتی، اہم اور مقدم ہے، کورونا کی درپیش صورتحال میں اس پر توجہ دیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close