اسلام آباد ( پی این آئی ) آج جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہو ا ؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہوائوں ،آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ اسی دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،بالائی پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند ایک علاقوں میں ژالہ باری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا ۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا بالاکوٹ77 ،اسلام آباد کے علاقے سید پور میں 19، زیروپوائنٹ 18، گولڑہ 3،ایئرپورٹ 2، راولپنڈی10، چکوال 6 ، قصور، گوجرانوالہ 4،جہلم ، حافظ آباد ، نارووال 3، لاہور2،گجرات، پٹن 14،کاکول 13،کالام 5،مالم جبہ 3، مظفر آباد ،گڑھی دوپٹہ 26، راولاکوٹ 23، کوٹلی 18،لہہ 6، گلگت، چلاس 2،استور اوربگروٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 44، چھور ،مٹھی اور موہنجوداڑو میں 42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں