اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما وسینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ سینیٹ میں ہمیں ملاقات کیلئے بلایا گیا، ہم انتظار کرتے رہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ آج ہم چیئرمین کی دعوت پر پہنچے تو کافی دیر انتظار کرتے رہے، میں چیئرمین سینیٹ کے پاس گیا تو پتہ چلا کہ قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کی میٹنگ ہورہی ہے، ہمیں پیغام بھیجا گیا کہ قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کہہ رہے ہیں آپ کے آنے کی ضرورت نہیں ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے ہمیں قائمہ کمیٹیوں کے حوالے سے اجلاس کی باقاعدہ دعوت دی تھی، یوسف رضا گیلانی کے قائدحزب اختلاف بننے کے بعد آزاد اپوزیشن گروپ تشکیل دیا گیا تھا، چیئرمین سے ملاقات میں طے ہوا تھا کہ تینوں فریق شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم بہت پریشان ہوئے، ہم نے چیئرمین سینیٹ سے کہا کہ آپ ہائوس کیسے چلائیں گے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں