اہم ترین ایجنڈا زیر بحث، قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(آن لائن ) فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق قرارداد پر قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج جمعہ کو ہوگا ۔قرارداد پر بحث کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس دو روز کیلئے ملتوی کیا تھا ۔ذرائع کے مطابق حکومت نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق قرارداد پر مشاورت کیلئے اپوزیشن سے تاحال رابطہ نہیں کیا۔ اپوزیشن زرائع کا کہناہے کہ حکومت قراداد سے متعلق سنجیدہ نہیں ہے۔دو دن ہوگئے تاحال حکومت نے قرارداد پر اپوزیشن کے تحفظات دور کرنے کیلئے رابطہ نہیں کیا۔اپوزیشن قرارداد سے متعلق تحفظات پر مبنی نوٹ اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروانے پر غور کررہی ہے جبکہ حکومت نے فرانسیسی سفیر سے متعلق معاملہ خصوصی کمیٹی میں لیجانے کا فیصلہ کرلیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close