نادرا خواتین سنٹر میں پولیس اہلکاروں اور نادرا عملے کی خواتین پر مبینہ تشدد

بنوں(آن لائن)بنوں نادرا خواتین سنٹر میں پولیس اہلکاروں اور نادرا عملے کی خواتین پر مبینہ تشدد ، خواتین کے برقعے اتا ر کر عزت نفس مجروح کی گئی پولیس اور نادرا عملے کی نازیبہ اور ناروا رویے کے خلاف شہریوں کا احتجاج ،اعلیٰ سطح پر تحقیقات اور واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ،ذرائع کے مطابق ضلع بنوں کے کچہری گیٹ میں واقع نادرخواتین سنٹر میں سینکڑوں خواتین قومی شناختی کارڈ بنوانے کیلئے موجود تھی کہ اس دوران معمول کے مطابق سسٹم بند کیا گیا اور من پسند و سفارش کی بنیاد پر خواتین دفتر کے اندر لے جا کر کام شروع کیا گیا جس پر قطار میں موجود خواتین اور شہریوں شور شرابہ شروع کیا خواتین کے ساتھ آئے شہریوں کا کہنا تھا کہ جب اُن کی خواتین نے نادرا عملے کی انصافی کے خلاف آواز اُ ٹھائی تو موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کی جانب سے خواتین کے ساتھ آنے والے شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا اور خواتین پر تشدد کرکے برقعے رہ گئے اس دوران کئی خواتین زخمی اور بے ہوش ہوئی جس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ان شہریوں نے میڈیا کے نمائندوں خواتین کے برقے اور چپل دکھائے جو کہ تشدد کی وجہ سے وہاں چھوڑ گئی تھی ایک شہری نے بتایا کہ پولیس اہلکارتشدد کے دوران بندوق بھی لوڈ کرتے رہے اور فائرنگ کی کوشش بھی کی جس کا کارتوس بھی شہریوں نے میڈیا کے سامنے پیش کیا شہریوں کے مطابق نادرا فی میل سنٹر کے اندر بھی خواتین کے ساتھ بدترین سلوک کیا گیا جس پر تعینات عملے اور پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close