اورنج لائن ٹرین مزید چند روز نہیں چلے گی

لاہور(آئی این پی)لاہور کے شہریوں کو مزید انتظار کرنا ہو گا، اورنج لائن ٹرین مزید چند روز نہیں چلے گی،جنرل منیجر اورنج لائن عزیر شاہ کا کہنا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کو ٹیسٹنگ مکمل ہونے پر دوبارہ چلائی جائے گی،عزیر شاہ کے مطابق لاہور کے چوک یتیم خانہ اور اسکیم موٹر اسٹیشن پر مظاہرین نے اورنج ٹرین پر پتھرائو کیا تھا۔ پتھرا ئوکے باعث اسٹشنز اور ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا ہے،انہوں نے کہا کہ ریلوے ٹریک کا بیلنس دوبارہ چیک کرنے کے بعد ٹرین کو چلائی جائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close