جہانگیر ترین کی وزیراعظم سے متوقع ملاقات کے حوالے سے فواد چوہدری کا ردِ عمل بھی آگیا

اسلام آباد (پی این آئی )جہانگیر ترین کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز پی ٹی آئی کے ہیں،وزیراعظم سے ملاقات میں حرج نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر اراکین ملاقات کا کہہ رہے ہیں تو وزیراعظم سے ملاقات ہوسکتی ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عمران خان کامزاج ایساہے کہ کسی میں جرات نہیں وہ کیسزکے حوالے سے بات کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close