کورونا کو روکنے کے لیے اب عوام پر سختی کرنا پڑے گی، ڈاکٹر فیصل سلطان نے خبردار کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے، صورتحال یہی رہی تو سختی کرنا ناگزیر ہوگا،جمعرات کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ہمسایہ ملک بھارت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کورونا وائرس اتنا بڑھ چکا ہے کہ مریضوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ اور آکسیجن کی شدید کمی ہو چکی ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چار لاکھ تیس ہزار فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی گئی ہے۔ ہمارے یہاں 7 ملین کے قریب ویکسین کی سپلائی کا بھی مسئلہ ہے۔ سپلائی کم ہونے کی وجہ سے بھی زیادہ ویکسین نہیں لگی، مئی اور جون میں زائد ویکسین دستیاب ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close