عید سے قبل مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان ریلوے نے اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی )محکمہ ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر تین اضافی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق خصوصی ٹرینوں کی ایڈوانس بکنگ آئندہ چند روز میں شروع کی جائے گی۔عید سپیشل ٹرینوں میں کوروناوائرس کی وجہ سے 70 فیصد بکنگ ہوگی۔ خصوصی ٹرینیں کوئٹہ سے راولپنڈی ،کراچی سے پشاور اور کراچی سے لاہور کے درمیان چلائی جائے گی۔خصوصی ٹرینوں میں اکانومی کلاس، بزنس اے سی اور اے سی لوئر کی کوچز شامل کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close