ہمیں آپکی شکایات مل رہی ہیں، وزیراعظم عمران خان نے کس کو ہدایات جاری کر دیں؟

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں قرضوں کی فراہمی سے متعلق شکایات موصول ہو رہی ہیں، قرضوں کی فراہمی کاعمل بہت سست ہے،بینک غریب لوگوں کو قرضے دینے میں آسانیاں پیدا کریں۔ما ہی گیروں کو بااختیار بنانے کے پروگرام کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری کامیابی یہ ہوگی کہ غربت میں کمی آئے، پانچ سال بعد جب الیکشن میں جاوں گا تو اس کو کامیابی سمجھوں گا کہ کتنے لوگوں کو غربت سے نکالا۔ان کا کہنا تھا کہ شہروں میں بغیر منصوبہ بندی کے تحت عمارتیں بن رہی ہیں اور آبادی بڑھ رہی ہے، بغیر منصوبہ بندی کے باعث شہروں میں آلودگی میں بھی اضافہ ہورہا ہے، کراچی میں 40 فیصد کچی آبادی ہے،اگر اسی طرح بغیر منصوبہ بندی کے آبادی کا پھیلاوَ جاری رہا تو مشکلات میں اضافہ ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار ماحولیاتی آلودگی پر کام کر رہے ہیں، لاہور میں 50 جگہوں پر چھوٹے چھوٹے جنگلات لگائیں گے،ملک میں زیتون کے درخت لگانے سے انقلاب آرہا ہے۔ دریائے راوی کے قریب نیا شہر بنا رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ بنڈل آئی لینڈ پر سندھ حکومت کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے، بنڈل آئی لینڈ کے حوالے سے جدید پلان بنا ہوا ہے،کراچی میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے پڑیں گے، عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنا ہمارا منشور ہے۔ عمران خان نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کو بااختیار بنانے کا پروگرام شروع کرنے پر ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں۔ ماہی گیروں کا طبقہ بہت مشکل زندگی گزارتا ہے۔ ہمار انظریہ ایک عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ ماہی گیروں کا طبقہ بہت محنت کش ہوتا ہے۔ غریب کی حالت بدلنے سے ملکی معیشت بہتر ہوگی۔ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے ماہی گیروں کو قرضے دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں