ایوان صد کو ر آرڈیننس فیکٹری بنا دیاگیا ہے، اپوزیشن کا بڑا الزام

اسلام آباد( آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اس حکومت نے ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنا دیا ہے،یکے بعد دیگرے آرڈیننس جاری کئے گئے ہیں جن کا قوم کو نہیں پتہ ،ایچ ای سی کی خودمختاری پر واضع حملہ کیا گیا ہے، اداروں کو تباہ کرکے پارلیمان کو اندھیرے میں رکھا گیا ہے۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ اس حکومت نے ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنا دیا ہے، تین چار اہم آرڈیننس جاری ہوئے ہیں، اسمبلی یا سینیٹ کے اجلاس کے پہلے دن آرڈیننس کو پیش کرنا ہوتا ہے ، قومی اسمبلی کا اجلاس ایک ہفتے سے جاری ہے، جاری آرڈیننس تاحال پارلیمان میںپیش نہیں کیئے گئے ، سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، ہمیں اس پر سخت تشویش ہے، حکومت کے غیر آئینی رویے کی مذمت کرتے ہیں،یکے بعد دیگرے آرڈیننس جاری کئے گئے ہیں جن کا قوم کو نہیں پتہ ،ایچ ای سی کی خودمختاری پر واضع حملہ کیا گیا ہے، اداروں کو تباہ کرکے پارلیمان کو اندھیرے میں رکھا گیا ہے، ان کا نام ایڈہاک سرکار اور تباہی سرکار رکھا گیا ہے،انہوں نے ہر ادارے کو تباہ کر دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں