ہمارے گروپ میں پہلے سے زیادہ لوگ شامل ہورہے ہیں، پی ٹی آئی کے باغی ایم این اے راجہ ریاض کا اعلان

لاہور(آئی این پی ) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ ان کے گروپ میں پہلے سے زیادہ لوگ شامل ہورہے ہیں۔ لاہورکی عدالت میں جہانگیرترین اورعلی ترین کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی، صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، اسحاق خاکوانی اور راجہ ریاض جہانگیر ترین کے گھر پہنچے اور بس میں ایک ساتھ عدالت روانہ ہوئے۔ اس موقع پر رہنما تحریک انصاف راجا ریاض نے کہاکہ ان کے گروپ میں پہلے سے زیادہ لوگ شامل ہورہے ہیں اور ہمیں عندیہ دیا ہے جلد وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔ راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ دیکھیں گے ملاقات میں کیا معاملات طے پاتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close