خیبر ٹیچنگ اسپتال میں بے قاعدگیوں کی شکایات، نیب نے ریکارڈ طلب کرلیا

پشاور(آئی این پی)خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں بے قاعدگیوں کی شکایات سامنے آئی ہیں۔قومی احتساب بیورو (نیب)نے خیبر ٹیچنگ اسپتال کی انتظامیہ سے بھرتیوں اور ٹھیکوں کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔نیب خیبر پختونخوا نے اس حوالے سے اسپتال کے بورڈ آف گورنر کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔مراسلے کے ذریعے نیب نے نومبر سے اب تک ہونے والی بھرتیوں اور خریداری کی تفصیلات طلب کی ہیں۔نیب مراسلے میں کہا گیا کہ اسپتال انتظامیہ ریکارڈ 22 اپریل تک نیب انویسٹی گیشن افسر کے پاس جمع کرائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close