جوکام کوئی نہ کرسکاوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کر دکھایا، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق نظام میں تبدیلی لے آئے

لاہور(پی این آئی ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر آبیانہ کا ایک صدی پرانا نظام ختم کردیا گیا، صوبائی حکومت کاشت کاروں سے آبیانہ وصولی کے جدید ای سسٹم کا افتتاح کرے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کاشت کاروں سے آبیانہ وصولی کے جدید ای سسٹم کا افتتاح کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ سو سالہ آبیانہ کے پرانے نظام کی جگہ کمپیوٹرائزڈ بل کا اجرا ہوگا، کاشت کاروں کو ای آبیانہ نظام کے تحت بے پناہ سہولت ملے گی، آبیانہ کی شفاف وصولی کے بعد سرکاری خزانے میں جمع کرایا جاسکے گا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ جدید کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا بیس سے پرانے نظام کی خامیوں سے نجات ملے گی۔انہوں نے بتایا کہ نئے نظام کے تحت کسانوں کو پرچی پر آبیانہ نہیں دیا جائے گا، کاشت کاروں کو بل دیا جائے گا جس پر کسان اور رقبے کی تفصیلات ہوں گی، جدید نظام سے کسانوں کے استحصال کا خاتمہ ہوگا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ای آبیانہ نظام کی بدولت بروقت وصولی کو یقینی بنایا جاسکے گا، اس نظام سے نہری نظام کی دیکھ بھال میں مالی معاونت ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close