اگر ہمت ہے تو آگسٹا سب میرین میں کرپشن کے کردار ایڈمرل کا نام لیں، عبدالقادر پٹیل نے شہباز گل کو چیلنج دیدیا

اسلام آباد( آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے معاون خصوصی شہباز گل کو چیلنج دیا ہے کہ اگر ہمت ہے تو آگوسٹا سب میرین میں کرپشن کے کردار ایڈمرل کا نام لیں۔ نالائق وزیراعظم ٹی ایل پی پر پابندی بھی لگاتے ہیں اور ان سے مذاکرات بھی کرتے ہیں۔ ساری خرابی کی جڑ عمران خان ہیں۔ وہ اپنا دماغ ٹھیک کریں یا گھر چلے جائیں۔ عبدالقادرپٹیل نے کہا کہ عمران خان کو جھوٹ وعدے کرنے کی بیماری لاحق ہے۔ پارلیمان میں وہ معاہدہ پیش کیا کریں جو فساد کی جڑ بنا ہوا ہے۔ عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ نالائق وزیراعظم غلطی کرنے کے بعد پارلیمنٹ سے چھپتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نالائق وزیراعظم نے جو گند پیدا کیا ہے اس کو خود صاف کرے یا پھر اپنی نااہلی کا اقرار کرکے واپس گھر چلے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ فساد بھی عمران خان کے جھوٹے معاہدوں کی وجہ سے ہے اس فساد میں جتنے بھی لوگوں کی جانیں ضائع ہوئی ہیں اس کے ذمے دار کوئی اور نہیں عمران خان ہی ہیں۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close