وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نےآتے ہی وزارت میں ایسی تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا کہ وزیراعظم خوش ہو جائیں گے

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹرشبلی فرازنےاپنی نئی وزارت سےغیرضروری اخراجات ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر شبلی فراز نے اپنی وزارت کے ماتحت اداروں کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں بریفنگ بھی دی گئی۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اعلامیے کے مطابق شبلی فراز نے پی سی ایس آئی آر اور پاکستان سائنس فاونڈیشن کا دورہ کیااور دونوں اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔سینیٹر شبلی فراز نے اعلان کیا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں غیر ضروری اخراجات ختم کرکے وسائل کو ریسرچ پر خرچ کیا جائے گا۔وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے اعلامیے کے مطابق شبلی فراز نے پوری وزارت کا انفرااسٹرکچر بہتر بنانے کی ہدایت بھی کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close