ملک کی سب سے اہم ترین موٹروے کی تکمیل، وزیراعظم عمران خان نے منظوری دیدی

کراچی(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سندھ ڈویلویلپمنٹ پیکج کے سب سے بڑے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور تا کراچی موٹروے کے آخری حصہ کی تعمیر شروع کرنے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سندھ ڈیولپمنٹ پیکج کے سب سے بڑے منصوبے کی منظوری کے بعد اربوں روپے کے فنڈز جاری کر دیے گئے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں سکھر و حیدرآباد موٹروے کیلئے فنڈز اور ٹرانزکشن اسٹرکچرکی منظوری دے دی گئی۔اس حوالے سے اسد عمر کا کہنا تھا کہ سکھرحیدر آباد موٹروے وزیر اعظم کے سندھ ڈیولپمنٹ پیکج کا سب سے بڑا منصوبہ ہوگا۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے گزشتہ برس کہا تھا کہ کہ اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے حیدرآباد سکھر موٹروے کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ این ایچ اے کے تمام منصوبوں میں جی آئی ایس کا اطلاق کریں گے۔ رواں مالی سال چمن کراچی شاہراہ کی تعمیر کا منصوبہ ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی نے کراچی سے پشاور تک 1872 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دے دی تھی۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کراچی سے پشاور تک کے منصوبے پر 6ارب ڈالر سے زائد کی رقم خرچ ہوگی۔گزشتہ برس 6 جون کو سنٹرل ڈویپلمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے ریلوے ٹریک ایم ایل ون پروجیکٹ منظور کرلیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں