تحریک انصاف حکومت لڑکھڑا گئی، جہانگیر ترین کو 70اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ، تہلکہ خیز خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کو 70 ارکان صوبائی و قومی اسمبلی کی حمایت حاصل ہوگئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق جہانگیرترین کے ہم خیال گروپ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کی صورت میں آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت شروع کردی گئی ہے جس میں بجٹ اجلاس میں حصہ نہ لینے کا معاملہ بھی شامل ہے۔بتایا گیا ہے کہ آئندہ چند روز میں جہانگیر ترین کی جانب سے پاور شو کیا جائے گا کیوں کہ انہیں 70 ارکان صوبائی و قومی اسمبلی کی حمایت حاصل ہوگئی ہے جب کہ اس تعداد میں مزید اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ نے حکومتی سیاسی کمیٹی سے ملاقات سے انکارکردیا ، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر جہانگیر ترین کے حامی ارکان سے جلد اعلٰی سطح کی ایک کمیٹی نے ملاقات کرنا تھی تاہم جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے حکومتی سیاسی کمیٹی سے ملاقات سے معذرت کرلی گئی ہے ، اس حوالے سے ذرائع کہتے ہیں جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی گئی تھی ، اس لیے صرف وزیر اعظم سے ہی ملاقات کی جائے گی کیوں کہ عمران خان ہی ہمارے کپتان ہیں ، لہٰذا ہم اپنے تحفظات صرف کپتان سے ہی شیئر کریں گے۔دوسری طرف تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیر ترین ہم خیال گروپ نے سازشی کا نام آئندہ پانچ روز میں سامنے لانے کا عندیہ دیا تھا، جہانگیر ترین نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ سازش کون کررہا ہے لیکن جلد پتہ چل جائےگا، اسحاق خاکوانی نے کہا کہ سازشی کا نام آئندہ پانچ یا چھ روز میں بتا دیں گے ، 17 اپریل کو عدالت میں پیشی کے موقع پر جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کی تو اس موقع پر ان کے ہمراہ راجہ ریاض، اسحاق خاکونی اور دیگر ارکان بھی موجود تھے، ان سے سوال کیا گیا کہ سازش کون کر رہا ہے آپ نام کیوں نہیں لیتے؟ جس پر جہانگیر ترین نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ سازش کون کررہا ہے لیکن جلد پتہ چل جائے گا ، جب یہی سوال اسحاق خاکونی سے پوچھا گیا توجہانگیر ترین نے ان کے کان میں نام نہ بتانے کی سرگوشی کی ، جس پر اسحاق خاکونی نے کہا کہ پانچ سے چھ روز میں بتا دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close