ہمیں عمران خان کی ضرورت نہیں، جہانگیر ترین کے حمایتی اراکین اسمبلی پھٹ پڑے، وزیراعظم کو بڑا طعنہ دیدیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم لغاری کا کہنا ہے کہ ہمیں عمران خان کی ضرورت نہیں ہے۔خرم لغاری کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کو ہماری ضرورت نہیں تو ہمیں بھی ان کی ضرورت نہیں ہے ،اگر عمران خان ہم سے نہیں ملنا چاہتے تو نہ ملیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا کہ ہمیں لالی پاپ دیتے رہے ۔۔خرم لغاری نے ستر ہم خیال اراکین ہونے کا بھی دعویٰ کیا۔انہوں نے کہا کہ 60 اراکین ہم خیال گروپ میں شامل ہیں، دس خودکش بمبار ہیں۔انہوں نے بجٹ سے پہلے حکومت سے سائیڈ پر ہونے کا عندیہ بھی دے دیا۔انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ ہم بجٹ سے پہلے ہی سائیڈ پر ہو جائیں۔جہانگیر ترین کا جو حکم ہو گا ہم ویسے ہی کریں گے۔اگر وہ کہیں گے پارٹی چھوڑ دوں تو ہم پارٹی چھوڑ دیں گے۔خرم لغاری نے مزید کہا کہ جماعت کے اندر ایسے لوگ ہیں جو تباہ کر رہے ہیں،دوسری جماعتوں کے وزراء لگائے ہوئے ہیں ایسے میں تبدیلی کب آئے گی۔خرم لغاری نے مزید کہا کہ ہمیں اس لیے عمران خان کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم نے پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑ ا، ہم الیکشن لڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے اور انہیں عزت دی لیکن انہوں نے ہمیں زمین پر گھسیٹ دیا۔پہلے جہانگیر ترین کی گاڑی اور جہاز استعمال ہوتے رہے اور آج وہی گندے ہوگئے ہیں۔جب ضرورت تھی تو جانگیرترین بہت اچھے تھے لیکن آج وہ برے ہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ جہانگیرترین کے ہم خیال گروپ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کی صورت میں آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت شروع کردی گئی ہے جس میں بجٹ اجلاس میں حصہ نہ لینے کا معاملہ بھی شامل ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آئندہ چند روز میں جہانگیر ترین کی جانب سے پاور شو کیا جائے گا کیوں کہ انہیں 70 ارکان صوبائی و قومی اسمبلی کی حمایت حاصل ہوگئی ہے جب کہ اس تعداد میں مزید اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close