بڑھتی مہنگائی کے ماحول میں اچھی خبر,بجلی کی قیمت میں فی یونٹ نمایاں کمی کا امکان

لاہور(آئی این پی) بجلی کی قیمت میں 61 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ۔تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں 61 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے، قیمت میں کمی مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جائے گی اور نیپرا 28 اپریل کو سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کرے گا۔سینیٹرل پاور پرچیز اتھارٹی(سی پی پی اے) کا کہنا ہے کہ مارچ میں پانی سے 19.42 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جب کہ اسی ماہ کوئلے سے 30.50 فیصد، فرنس آئل سے 2.62 فیصد، مقامی گیس سے 11.56 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 21.11 فیصد اور ایٹمی ذرائع سے 10.49 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ایٹمی ذرائع سے پیدا بجلی کی قیمت 1روپیہ 2 پیسے فی یونٹ رہی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close