طالبان اپنے فیصلے خود کرتے ہیں لیکن پاکستان انہیں آمادہ کرنے کی ہرممکن کوشش کرے گا، شاہ محمود قریشی کا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ طالبان غیرملکی افواج کے انخلا کے اپنے مقصد میں بڑی حد تک کامیاب ہوچکے ہیں،طالبان اپنے فیصلے خود کرتے ہیں لیکن پاکستان انہیں آمادہ کرنے کی ہرممکن کوشش کرے گا، گزشتہ روزابوظبی میں غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان طالبان پرافغان امن عمل سے وابستہ رہنے پر زور دے رہا ہے، طالبان اپنے فیصلے خود کرتے ہیں لیکن پاکستان انہیں آمادہ کرنے کی ہرممکن کوشش کرے گا،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل کا حصہ بنے رہنے میں طالبان کا قومی مفاد ہے، افغانستان سے غیرملکی فوجیوں کاانخلا ہوگا جس کیلئے ایک تاریخ دی گئی ہے،غیرملکی فوجیوں کے انخلا کا عمل یکم مئی سے 11ستمبر تک جاری رہیگا،ان کا کہنا تھا کہ اگر امن عمل تعطل کا شکار رہا تو افغانستان میں تشدد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ اپنی ڈھائی ہزار کلو میٹر طویل سرحد پر 90 فیصد باڑ کا کام مکمل کرلیا،پاک افغان سرحد پرباڑ کا کام ستمبر تک مکمل ہوجائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں