جوتا اتار کر ماروں گا، شاہد خاقان اور اسد قیصر میں تلخ جملوں کا تبادلہ

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں( ن) لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور اسپیکر اسد قیصر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔حکومت نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق قرار داد ایوان میں پیش کی اور اس حوالے سے خصوصی کمیٹی بنانے کی درخواست کی جس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔اس موقع پر اسپیکر نے کہا کہ جی شاہد صاحب آپ بات کریں۔ شاہد خاقان عباسی اسپیکر روسٹرم کے سامنے پہنچ گئے اور کہا کہ آپ کو شرم نہیں آتی۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شاہد خاقان سے کہا کہ آپ اپنی زبان صحیح رکھیں ،آپ ہمیشہ ایسی بات کرتے ہیں اور طرز عمل اختیار کرتے ہیں ۔اس پر شاہد خاقان نے کہا کہ میں آپ کوجوتاماروں گا تو اسپیکر نے کہا کہ میں بھی وہ کام کروں گا،آپ اپنی حد میں رہیں ، آپ بات کریں پلیز بات کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close