لاہور (پی این آئی) رواں سال گرمیوں کی چھٹیاں کم ہوں گی، موسم گرما کی تعطیلات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے 13 اضلاع کے اسکولوں میں امتحانات کے انعقاد کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے 13 اضلاع کے اسکولوں کا امتحانی شیڈول جاری کیا گیا ہے کہ جس کے مطابق امتحانات 7 جون سے 25 جون تک ہوں گے۔13 اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے 50 لاکھ بچے امتحانات میں شریک ہوں گے۔ جبکہ امتحانات کے اختتام کے بعد 30 جون کو نتائج جاری کیے جائیں گے۔ اس کے بعد موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا۔ جبکہ نئے تعلیمی سال کا آغاز اگست میں ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ کرونا وبا کے پھیلاو کے باوجود اس سال کسی بچے کو بنا امتحان کے اگلی کلاس میں ترقی نہیں دی جائے گی، جبکہ تعلیمی ادارے بند ہونے کی وجہ سے موسم گرما کی تعطیلات کم دی جائیں گی۔یہ بھی یاد رہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آنے کی وجہ سے گزشتہ ماہ کرونا کے زیادہ پھیلاو کا نشانہ بننے والے اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ کئی ہفتوں تک تعلیمی ادارے بند رہنے کے بعد گزشتہ روز سے 9 ویں سے 12 ویں جماعت تک کی کلاسز کیلئے تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔ ان جماعتوں کے امتحانات بورڈ کی نئی تاریخوں کے مطابق ہوں گے ، جبکہ کرونا کی زیادہ شرح والی یونیورسٹیز میں آن لائن کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس کے علاوہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز کو 28 اپریل کے بعد بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب میں تعلیمی ادارے مکمل طور پر عید الفطر کے بعد ہی کھولے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں