پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا، کس کو کیا منصب ملا؟

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا کے عہدیداران کی تقرریوں کا اعلان کر دیا۔شجاع خان پیپلزپارٹی خیبر پختونخواہ کے سیکرٹری جنرل،تماش خان ڈپٹی سیکرٹری جنرل ہونگے،جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ۔منگل کوسیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے بلاول بھٹو کی منظوری سے عہدیداران کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔شجاع خان صوبہ خیبر پختونخواہ کے سیکرٹری جنرل نامزد کر دئیے گئے،تماش خان خیبر پختونخواہ کے ڈپنی جنرل سیکرٹری ہونگے۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کارکنوں کی جماعت ہے،نئے عہدیداران چیئرمین بلاول بھٹو کے سیاسی جمہوری پیغام کو عام کرنے میں بھرپور صلاحتیں بروئے کار لائینگے ،یقین ہے کہ نئے عہدیداران صوبہ خیبر میں پارٹی کو مزید مظبوط بنانے میں کردار ادا کرینگے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close