کراچی(آئی این پی ) کراچی چیمبر کے سابق صدر زبیر موتی والا نے سندھ حکومت سے دن 12سے رات 12بجے تک مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب اوروزیرتعلیم سندھ سعیدغنی سے کراچی چیمبر کے سابق صدر زبیر موتی والا نے رابطہ کیا، اس دوران مارکیٹوں کی بندش اور اوقات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔کراچی چیمبر کے سابق صدر زبیرموتی والا نے مطالبہ کیا کہ دن 12سے رات 12بجے تک مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دی جائے، کوروناوائرس کی وجہ سے تاجروں کا گذشتہ سال بھی خراب گیا۔انہوں نے کہا کہ مخصوص اوقات کار اور مارکیٹوں کی بندش سے تاجروں کا دیوالیہ نکل جائے گا۔ اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ سعیدغنی اور ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے تاجروں کے مسائل وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو پیش کرنے کی یقین دہانی کرادی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں